تازہ ترین
طلاق کا فیصلہ شوہر کے ساتھ کھانے کی میز پر کیا تھا، حبا علی
ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ حبا علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے طلاق کا فیصلہ شوہر کے ساتھ رات کے کھانے کی میز پر کِیا تھا، آج بھی وہ کہیں نہ کہیں اس فیصلے پر پچھتا رہی ہیں۔
اداکارہ حبا علی خان نے حال ہی میں ایک جریدے ’فوشیا میگزین‘ کو انٹرویو دیا ہے۔
اس انٹرویو کے دوران اداکارہ نے جہاں اپنے کریئر سے متعلق بات کی وہیں اپنے بیٹے کی پرورش، شوہر سے طلاق، بیٹے کی کسٹڈی سے متعلق کیس پر کھل کر بات کی ہے۔
اداکارہ نے کا کہنا تھا کہ کیریئر کے آغاز میں ہی میں نے شادی کر لی تھی اور بعد ازاں اداکاری سے کچھ وقت تک وقفہ لیا تھا، پھر چند سال تک شوبز میں واپس آنے کا نہیں سوچا۔
حبا علی خان نے بتایا کہ پھر میرے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تو میں نے اداکاری سے مزید وقفہ لے لیا اور پھر کچھ ہی عرصے بعد میری طلاق ہو گئی تھی۔
حبا علی خان نے مزید کہا کہ طلاق کے بعد لوگوں کی طرح طرح کی باتیں سننے کی وجہ سے میں ڈپریشن میں چلی گئی تھی اور کئی برسوں تک ذہنی مسائل کا شکار رہی تھی۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ نہ میرے شوہر برے تھے اور نہ مجھ میں کوئی خامی یا کمی تھی، بس ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے کی وجہ سے طلاق کا فیصلہ لیا تھا، طلاق سے متعلق شوہر سے بات رات کے کھانے کے دوران کی تھی، ہمارے درمیان اس وقت بھی کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہوا تھا۔
انٹرویو کے دوران حبا علی خان کا کہنا تھا کہ میں کبھی کبھار خود کو طلاق کی وجہ ٹھہراتی تھی، آج بھی میری سوچ ہے کہ ایک تو مجھے شادی نہیں کرنی چاہیے تھی، اگر شادی کر لی تھی تو نبھانی چاہیے تھی کیوں کہ میری طلاق کے دوران میرے خاندان میں بہت سی خواتین اپنے گھروں کو بچا رہی تھیں، میں بھی تھوڑا برداشت کر لیتی، میرے والدین میں بھی لڑائیاں ہوتی تھیں۔
اداکارہ کا اعتراف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اکثر سوچتی ہوں کہ میں نے برداشت کیوں نہیں کیا، مجھے بیٹے کے بعد اپنے اندر تھوڑی لچک پیدا کر لینی چاہیے تھی، میں خود کو سمجھا لیتی کہ اگر اِس شخص میں 4 چیزیں اچھی ہیں اور دو بری ہیں تو کیا ہوا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی