شوبز
ڈرامہ ’کھویا کھویا آدمی‘ نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں 29 اکتوبر تک پیش کیا جائے گا
نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں کمال احمد رضوی کا تحریر کردہ ڈرامہ ڈرامہ کھویا ہوا آدمی پیش کیا گیا،فنکاروں کی حقیقت سے قریب تر اداکاری پر حاضرین نے دل کھول کر داد دی۔
ناپا کے ضیاء محی الدین تھیٹر میں مصنف و اداکار کمال احمد رضوی کا تحریر کردہ ڈرامہ کھویا ہوا آدمی پیش کیا گیا،تھیٹر پلے کی ڈائریکشن سبطین علی نے دی ہے۔
ڈرامے کی کاسٹ میں کرن صدیقی،سید قاسم شاہ،شیریل جون،زرقا ناز،جہازیب ناوی شامل ہیں،کہانی ایک پوش علاقے میں14 ویں منزل پر اپنی اہلیہ بانو کے ساتھ رہائش پذیر دانش نامی فرد کے گرد گھومتی ہے۔
دانش رات کے ڈھائی بجے گھر کے سامنے والے فلیٹ میں مقیم ائیرہوسٹس کےگھر پر ہونے والی پارٹی سے نالاں اور یہاں تک کے نیچے سڑک پر گذرنے والی گاڑی کی آواز سن کر بھی بیوی اور قرب وجوار کے فلیٹوں میں مقیم پڑوسیوں سے الجھنا شروع کردیتا ہے،ذہنی سکون کی دوگولیاں کھا کر بھی کوڑے کی بدبو کتے کے بھونکنے سے بھی پریشان ہے،اسے تین تلوار تک کے سفر میں لگتا ہے کہ وہ کسی اور ملک میں ہے،کولر سے نکلنے والے پانی اور موبائل فون کی گھنٹی کا پتہ نہیں چلتا۔
دانش کا مانناہے کہ اسے تھراپی کی ضرورت نہیں بلکہ کوئی ایسا فرد مل جائے کہ وہ اپنے آپ کو تلاش کرسکے، ایک پڑوسی خاتون کی کال پر چراغ پا ہوجاتا ہے کہ وہ کیوں زور زور سے نہ بولیں کیونکہ وہ فلیٹ کا مالک ہے کرایہ دار نہیں ہیں،ایک دن ان کے گھر میں ڈاکا پڑ جاتا ہے،باون انچ ٹی وی سمیت سارا سامان لے جاتے ہیں،یہی نہیں بلکہ چور کتاب میں گھر کے لیے رکھے پیسے/ دوائیاں،شیمپو حتیٰ کے ٹوتھ پیسٹ تک لے جاتے ہیں۔
چوری کی اس واردات کے بعد وہ اپنی بیوی کو یہ روح فرسا خبر سناتا ہے کہ اس کی نوکری بھی چلی گئی،دانش نامی اس فرد کو اس بات کا بھی دکھ ہے کہ اس کو 25 سالہ خدمات پر ایک لمحے میں نکال دیا گیا،گھر کے حالات کی وجہ سے دانش کی بیوی نوکری ڈھونڈ لیتی ہے مگر اس دوران کچھ غلط فہمیوں کی وجہ سے میاں،بیوی کے درمیان گھریلو ناچاقی شروع ہوجاتی ہے اور ایک روز دانش کو نروس بریک ڈاون ہوجاتا ہے۔
پھر حالات کروٹ لیتے ہیں،اس دوران دانش کی بیوی بانو کی نوکری چلی جاتی ہے،جس کے بعد ان کے مالی حالات مذید دگرگوں ہوجاتے ہیں،ڈرامہ کھویا ہوا آدمی 29 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی