Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے پریزائیڈنگ افسروں، پولنگ عملے کی فہرستیں مرتب کر لیں

Published

on

الیکشن کمیشن نے پریذائیڈنگ افسران، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور پولنگ عملے کی فہرست مرتب کر لی۔

 ذرائع الیکشن کمیشن کے مطا بق  ملک بھر میں 10 لاکھ 7ہزار 361 افسران کو تعینات کیا جائے گا،پنجاب میں 54,706 پریذائیڈنگ افسران،3لاکھ 10ہزار ,968 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور ایک لاکھ 60ہزار  ,445 پولنگ سٹاف کو الیکشن ڈیوٹیاں سونپی جائیں گی۔

سندھ میں 20,315 پریذائیڈنگ افسران، 162,523 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 81,262 پولنگ عملہ تعینات کیا جائے گا۔

ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ملک بھر میں 10 لاکھ 7ہزار 361 افسران کو تعینات کیا جائے گا،پنجاب میں 54,706 پریذائیڈنگ افسران،3لاکھ 10ہزار ,968 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور ایک لاکھ 60ہزار  ,445 پولنگ سٹاف کو الیکشن ڈیوٹیاں سونپی جائیں گی،صوبے میں مجموعی طور پر 5لاکھ 26ہزار ,123 افسران کو تعینات کیا جائے گا۔

ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ سندھ میں 20,315 پریذائیڈنگ افسران، 162,523 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 81,262 پولنگ عملہ تعینات کیا جائے گا،جس سے صوبے میں افسران کی کل تعداد 264,100 ہو جائے گی۔

ذرائع الیکشن کمیشن نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 16,525 پریذائیڈنگ افسران، 100,085 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 50,045 پولنگ عملہ تعینات کیا جائے گا،جس سے مجموعی طور پر 166,655 افسران ہوں گے،بلوچستان میں مجموعی طور پر 50,491 افسران کو نامزد کیا جائے گا،جن میں 5,266 پریذائیڈنگ افسران، 30,150 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 15,075 پولنگ عملہ شامل ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین