Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

الیکشن کمیشن نے لیاقت چٹھہ کے الزامات کی تحقیقات مکمل کر لیں، تمام افسروں نے الزامات مسترد کر دیئے

Published

on

سابق کمشنرراولپنڈی لیاقت چٹھہ کی جانب سے مبینہ دھاندلی کے الزامات پرالیکشن کمیشن نے تحقیقات مکمل کر لیں۔ راولپنڈی ڈویژن کے ڈی ار اوز اور ار اوز نے دھاندلی الزامات کومسترد کردیا۔۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی اپنی رپورٹ آج الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی۔الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی کا اخری اجلاس آج ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر اپنی رپورٹ کو حتمی شکل دے گی،کمیٹی اپنی تحقیقاتی رپورٹ اج الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی،راولپنڈی ڈویژن کے تمام ڈی آر اوز اور متعلقہ ار اوز کے بیانات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن کے تمام ڈی ار اوز اور ار اوز نے سابق کمشنر راولپنڈی کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا،تحقیقاتی کمیٹی نے راولپنڈی ڈویژن کے تمام چھ ڈی ار اوز کے تحریری بیانات قلم بند کیے،راولپنڈی ڈویژن میں قومی اسمبلی کے 13 اور صوبائی اسمبلی کے 26 ریٹرننگ کے بیانات بھی قلم بند کیے گئے۔

سابق کمشنر راولپنڈی کی دھاندلی سے متعلق الزامات کی پریس کانفرنس کے ٹرانسکرپٹ کو بھی تحقیقاتی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین