Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ سے متعلق صدر کے خط کا جواب نہ دینے کا فیصلہ کر لیا

Published

on

الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے خط کا جواب نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے صدر مملکت کے خط کا جواب ضروری نہیں،صدر مملکت نے خط میں قومی اسمبلی کے انتخابات کی بات کی ہے، صوبوں کی نہیں۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اگر گورنرز صوبوں کے انتخابات کی تاریخ الگ دیں تو آئینی بحران پیدا ہوگا۔صدر مملکت انتخابات کی تاریخ پر سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے میں آزاد ہیں۔عام انتخابات کی تاریخ کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر گورنرز صوبوں کے انتخابات کی تاریخ الگ دیں تو آئینی بحران پیدا ہوگا، صدر اور گورنز انتخابات کی الگ الگ تاریخ دیں، پھربیک وقت نہیں ہوسکیں گے۔

ذرائع الیکشن کمیشن  کے مطابق صدر مملکت کے خط میں تاریخ کے معاملے پر صرف تجویز دی گئی،صدر نے خط میں الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ سے رجوع کی تجویز دی، صدر مملکت کے خط کا جواب نہیں بنتا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صدر مملکت انتخابات کی تاریخ پر سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے میں آزاد ہیں،الیکشن کمیشن سپریم کورٹ میں ریفرنس  دائر نہیں کرے گا،عام انتخابات کی تاریخ کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین