Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے وجود پر سوالات اٹھا دیے، نئے الیکشن پر تحریری جواب طلب

Published

on

The leadership of PTI Lahore failed to mobilize the workers for the rally, they submitted their own arrests, party sources.

تحریک انصاف کا سیاسی مستقبل خطرے میں پڑ گیا،الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے حالیہ انتخابات پر بھی سنگین سوالات اٹھا دیے،الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ  تحریک انصاف کی کوئی باڈی نہیں بچی، نہ ہی کوئی انتخابی نشان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پارٹی انتخابات کے بغیر جنرل کونسل، مرکزی مجلس عاملہ کے انتخاب اور اجلاسوں پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا   کہنا ہے کہ5 سال سے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن ہی نہیں ہوئے، تو مختلف پارٹی تنظیمیں کیسے کام کر رہی ہیں؟تحریک انصاف کی کوئی باڈی نہیں بچی، نہ ہی کوئی انتخابی نشان ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن نے کہا کہ مسلسل الیکشن ایکٹ کے سیکشن 208 کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے،جب باڈیز ہی نہیں تو جنرل باڈی کا اجلاس کیسے بلایا جا سکتا ہے؟جنرل باڈی کے تحت کیسے چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا جا سکتا ہے؟

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے تحفظات پر تحریری طور پر جواب طلب کر لیا، جبکہ تحریک انصاف انٹراپارٹی الیکشن کے خلاف درخواستگزاروں کے تحفظات پر بھی جواب مانگ لیا۔

الیکشن کمیشن تحریری جواب آنے پر سماعت مقرر کرے گا۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. StephenFal

    جون 29, 2024 at 8:19 شام

    purple pharmacy mexico price list: mexican pharmacy – mexico drug stores pharmacies

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین