Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کو ایف بی آر میں اصلاحات سے روک دیا

Published

on

We did not say that Tehreek-e-Insaaf is not a registered political party: Member Election Commission

الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کو ایف بی آر میں بنیادی اصلاحات سے روک دیا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے نگران وفاقی حکومت کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا ہے کہ میڈیا میں رپورٹ ہوا ہےحکومت آرڈیننس کے ذریعے ایف بی آر میں بنیادی اصلاحات لانا چاہتی ہے،اس بات میں کوئی شک نہیں  حکومتی اداروں میں اصلاحات حکومت وقت کی ذمہ داری ہوتی ہے،ان اصلاحات کا مقصد اداروں اور حکومتی کارکردگی بہتر بنانا ہوتا ہے،الیکشن ایکٹ کے سیکشن 230  کے تحت نگران حکومت کا دائرہ اختیار محدود ہے،نگران حکومت کا دائرہ کار سیکشن 230 میں واضح کر دیا گیا ہے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ ان دفعات کے تحت وفاقی حکومت کا کام روز مرہ امور نمٹانا ہے،الیکشن ایکٹ کے تحت نگران حکومت روز مرہ کے فیصلے کر سکتی ہے،سیکشن 230 کی دفعہ 2 کے تحت نگران حکومت صرف ارجنٹ معاملات میں ہی کوئی فیصلہ لے سکتی ہے،وفاقی حکومت کے یہ فیصلے بھی بنیادی تبدیلی نہیں لا سکتے،الیکشن ایکٹ کے تحت ایف بی آر  انہی معاملات میں آتا ہے جہاں  دیرپا فیصلے نہیں لیے جا سکتے،دیرپا فیصلے کرنا صرف منتخب حکومت کا اختیار ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ نگران حکومت ایف بی آر میں اصلاحات سے گریز کرے، یہ اصلاحات انتخابات کے بعد منتخب حکومت کیلئے  چھوڑ دی جائیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین