Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

الیکشن تاریخ آپ کا اختیار نہیں، چیف الیکشن کمشنر نے صدر کی دعوت پر ملنے سے انکار کردیا

Published

on

عام انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن اور صدر مملکت میں ٹھن گئی،صدر مملکت کی جانب سے مشاورت کیلئے طلب کئے جانے پر چیف الیکشن کمشنر نے ملاقات سے انکار کردیا،الیکشن کمیشن نے اپنا جواب صدر مملکت کو تحریر کردیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے قومی اسمبلی آئین کے آرٹیکل 58 ایک کے تحت تحلیل کی ہے، اس آرٹیکل کے تحت الیکشن کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے خط میں الیکشن ایکٹ میں حالیہ ترامیم کا حوالہ بھی دیا۔

اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والے  اجلاس میں صدر مملکت کے خط کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم نے آئین اور قانون کی روشنی میں انتخابات سے متعلق بریفنگ دی۔

قانونی ٹیم نے بتایا کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ کے تحت انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے، آرٹیکل 51کے تحت حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر صدر مملکت سے ملاقات کیلئے ایوان صدر نہیں جائیں گے۔کمیشن نے صدر مملکت کو تحریری طور پر آگاہ کردیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین