Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

2024 کا الیکشن آلودہ ترین الیکشن تھا، شفاف الیکشن چاہنے والی جماعتیں اکٹھی ہوجائیں، سراج الحق

Published

on

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے الیکشن دھاندلی کے خلاف تحریک کا اعلان کیا ہے، 2024 کا الیکشن ملکی تاریخ کا آلودہ ترین الیکشن تھا،شفاف الیکشن کی خواہاں جماعتیں ایک پیج پر آئیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں الیکشن کے بعد انتشار میں اضافہ ہوتا ہے، 1970 میں الیکشن ہوا،نتائج تسلیم نہیں کئےگئے،آج بھی یہ کھیل اسی طرح جاری ہے،الیکشن جس ماحول میں ہوا ہے اس سے پولرائزیشن میں اضافہ ہوا،دنیا بھرمیں پہلے الیکشن اور بعد میں حکومت بنتی ہے،پاکستان میں حکومت پہلے بنتی ہے،فیصلے ہوتے ہیں پھر الیکشن ہوتے ہیں،الیکشن کے دن نیٹ کام نہیں کرتا،لوگوں کیلئے خوف کا دن ہوتا ہے،پاکستان کا نظام عجیب ہے،یہاں الیکشن ہوتا ہے مگر بجلی نہیں ہوتی،2024 کا الیکشن ملکی تاریخ کا آلودہ ترین الیکشن تھا،لاہور:حلقہ بندیوں  پر بھی لوگوں کے تحفظات تھے،لوگ عدالتوں میں گئے لیکن جلدی جلدی فائلز بند کی گئیں۔

سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کا دن غیر شفاف الیکشن کیلئے پرامن تھا،کوئی خون خرابہ نہیں ہوا،کوئی حادثہ نہیں ہوا،تاریخ میں 2024 کا الیکشن غیر شفاف لکھا جائےگا،جعلی نتائج کے نتیجے میں بننے والی حکومت زیادہ دیر نہیں چلتی،جعلی نتائج سے بننے والی حکومت عوام کی نہیں بلکہ فراڈ حکومت ہوتی ہے،الیکشن کے بعد بین الاقوامی بڑے اداروں نے تحفظات کا اظہار کیا،یورپی یونین نے بھی پاکستان کے الیکشن پر تحفظات کا اظہار کیا،حکومت کہتی ہے یہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے،آئین اور قانون کی حکمرانی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل مارشل لاء یا ایمرجنسی میں نہیں،ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے مل کر جدوجہد کرنے کا وقت آگیا ہے،جسے وقتی طور پر کچھ مل جاتا ہے وہ خاموش ہو جاتا ہے،وقتی طور پر خوشی کو قبول کیا تو قوم کو کبھی بہتر جمہوریت نصیب نہیں  ہوگی،جماعت اسلامی نے دھاندلی کیخلاف تحریک کا اعلان کیا ہے،چاہتے ہیں شفاف الیکشن کی خواہاں جماعتیں ایک پیج پر آجائیں،ملک میں ہر جگہ دھاندلی ہوئی لیکن وہ خاموش ہیں جو بینیفشری ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین