Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی، چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں، حکومت جعلی ہوگی، سینیٹر مشتاق احمد

Published

on

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد  نے کہا ہے کہ حالیہ الیکشن میں دھاندلی کی تمام اقسام نظر آئیں، چیف الیکشن کمشنر ناکامی پر استعفیٰ دیں، دھاندلی کرنےوالے ملک کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔

سینیٹر مشتاق احمد نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی بلکہ عوام سے زیادتی ہوئی ہے،الیکشن کے روز موبائل سروس بند کردی گئی  جس سے الیکشن کی شفافیت پر سوال اٹھا،اس الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی ہے ،الیکشن کے روز موبائل سروس بند کرنے کا کوئی جوازنہیں تھا،دھاندلی کی تمام اقسام اس الیکشن میں نظر آئی ہیں۔

سینیٹرمشتاق احمد نے کہا کہ یہ الیکشن مکمل طور پر دھاندلی زدہ ہے،اس کے نتیجے میں بننے والی حکومت جعلی ہوگی،اس الیکشن میں قوم کے اربوں روپے خرچ ہوئے ہیں،جن لوگوں نے دھاندلی کی ان لوگوں سے یہ پیسہ واپس لیا جائے،الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہا،چیف الیکشن کمشنر اپنی ناکامی پر مستعفی ہوجائیں۔

سینیٹرمشتاق احمد نے کہا کہ دھاندلی کرنےوالے ملک کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں،بین الاقوامی ادارے بھی کہہ رہے ہیں پاکستان میں جمہوریت کی تنزلی ہورہی ہے،الیکشن میں دھاندلی نہیں بلکہ بیلٹ باکس،عوام کی حکمرانی سےزیادتی ہوئی  ہے،عام انتخابات کو تماشہ بنا دیا گیا،بدترین دھاندلی کی گئی،دھاندلی کرنے والے قومی مجرم اور آئین سے غداری کے مرتکب ہوئے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین