Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

بزنس

وفاقی وزیر بجلی و پانی نے چینی کمپنی کو پاکستان میں سولر پلیٹس مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی دعوت دے دی

Published

on

وفاقی وزیر بجلی و پانی اویس لغاری نے ملک میں سولر کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کیلئے چینی کمپنی کو پاکستان نے سولرپلیٹس بنانے کیلئے پلانٹ لگانے کی دعوت دے دی۔

وفاقی وزیربجلی اویس لغاری نے دورہ چین کے دوران دنیا کی سب سے بڑی سولرمینوفیکچرنگ کمپنی کے صدر ژن گولی سےملاقات کی، ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے پاکستان کی سولر توانائی کی استعداد پر بریفنگ دی اور بتایا کہ پاکستان تیزی سے انرجی مکس میں قابل تجدید توانائی کا تناسب بڑھا رہا ہے۔

چینی کمپنی کے صدر نے پاکستان میں شمسی توانائی کے فروغ کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی، ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے چینی کمپنی کو پاکستان میں سولر مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی دعوت دی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین