Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اسکردو ایئرپورٹ سے دبئی کے لیے پہلی پرواز کی 160 مسافروں کے ساتھ اڑان

Published

on

اسکردو ائیر پورٹ سے براہ راست پہلی بین الاقوامی پرواز 160 مسافروں کولے کر دبئی روانہ ہوئی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق اسکردو ائرپورٹ سے پہلی بین الاقوامی پرواز منگل کو دبئی کے لیے روانہ ہوئی،فلائٹ پی کے 211کے ذریعے 160مسافردبئی روانہ ہوئے۔

ایف آئی اے امیگریشن اسٹاف نے مسافروں کا امیگریشن کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل کیا،تمام امیگریشن پراسیس ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن اسکردو عبدالرحمان کی نگرانی میں مکمل کیا گیا۔

مسافروں اورائیرپورٹ پرموجود دیگر اداروں نے ایف آئی اے کے انتظامات کو سراہا،قومی ائیرلائن اے انتظامیہ کے مطابق پی آئی اے وہ پہلی ائر لائن ہے جو سکردو سے دبئی کے لئے براہ راست پروازیں چلا رہی ہے۔

پی آئی اے کی دبئی اور اسکردو کے درمیان پروازوں نے سیاحوں میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردیے، دبئی کے ریگستانوں سے پاکستان کے خوبصورت سرسبز وشاداب اور دلکش شمالی مقام اسکردو کی پروازیں منفرد حیثیت کی حامل ہیں،اسکردو ائر ہورٹ دنیا کے بلند ترین ائیر پورٹس میں شامل ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین