Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

مدینہ سے کراچی آنے والی پرواز 3 گھنٹے تاخیر کا شکار، مسافر خوار

Published

on

مدینہ سے کراچی آنے والی پی آئی اے  کی پرواز  3 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکارہوگئی، وطن واپس آنے والے مسافر رل گئے۔

ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن کی مدینہ سے کراچی آنے والی پرواز میں تاخیر کے سبب مدینہ ائیرپورٹ پر پرواز پی کے 744 کے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے،مسافر علی الصبح سے مدینہ ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔

بعض مسافروں کی آج کی فلائٹ میں سیٹیں کنفرم تھی وہ بھی تبدیل کردی گئیں،مسافروں کی مدینہ ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے عملے سے تلخ کلامی بھی ہوئی،واضح رہے کہ گذشتہ روز جدہ سے لاہور کی پرواز میں بدترین تاخیر ہوئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین