دنیا
اقتصادی فورم میں غیرملکی مہمان لاؤس کے نائب صدر ہوں گے، روس، شمالی کوریا کے سربراہ کے متعلق کچھ کہنے سے گریز
روس نے ہفتے کے روز کہا کہ ولادی ووستوک میں اگلے ہفتے ہونے والے اقتصادی فورم میں سرفہرست غیر ملکی مہمان لاؤس کے نائب صدر ہوں گے۔ صدارتی محل کے ترجمان نے کہا کہ ان کے پاس شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے ممکنہ دورے کے بارے میں "کہنے کوکچھ نہیں ہے”۔
نیو یارک ٹائمز نے پیر کے روز رپورٹ کیا تھا کہ کِم جونگ ان رواں ماہ روس کے مشرق بعید میں ولادی ووستوک میں صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کریں گے، اس قیاس آرائی کو تقویت ملی ہے کہ وہ اتوار سے بدھ تک جاری رہنے والے فورم کے دوران دورہ کر سکتے ہیں۔
لیکن کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ اس تقریب کے سینئر غیر ملکی مہمان لاؤس کے نائب صدر پینی یاتھوٹو ہوں گے، جن کے ساتھ پوٹن ایک الگ دو طرفہ ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے نائب وزیر اعظم ژانگ گو چنگ بھی شرکت کریں گے۔
سالانہ فورم کا مقصد خطے میں اقتصادی تعاون کو فروغ دینا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ماضی کے شرکاء میں جاپانی وزیر اعظم اور چینی صدر شامل ہیں، لیکن ماسکو کے خلاف مغربی پابندیوں نے ایسی تقریبات میں غیر ملکی شرکت کو کم کر دیا ہے۔
گزشتہ سال روس کی جانب سے یوکرین میں فوج بھیجنے کے بعد آرمینیا، منگولیا اور میانمار کے وزرائے اعظم نمایاں مہمانوں میں شامل تھے جب کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو لنک کے ذریعے فورم سے خطاب کیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی