تازہ ترین
لکی مروت میں شہید فوجیوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، وزیراعظم نے کیپٹن فراز کے تابوت کو کندھا دیا
وزیراعظم شہباز شریف نے گاؤں کا نام کیپٹن فراز الیاس شہید کے نام سے منسوب کردیا
خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے کے شہداء کی نمازجنازہ بنوں میں ادا کردی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بارودی سرنگ دھماکے میں شہید ہونے والے 7 جوانوں کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کر دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے کیپٹن محمد فراز الیاس، صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور، لانس نائیک حسین علی، سپاہی اسد اللہ ، سپاہی منظور حسین، سپاہی راشد محمود کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نمازجنازہ میں کور کمانڈر پشاور، حاضرسروس افسران، جوانوں اور عوام نے شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نماز جنازہ کے بعد شہداء کے جسد خاکی آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دیے گئے، شہداء کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر شہداء کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
دوسری جانب لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے میں شہید ہونے والے کیپٹن فراز الیاس کی نمازجنازہ چونیاں میں ادا کردی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف بھی کیپٹن فراز الیاس شہید کی نمازجنازہ میں ہوئے، اس کے علاوہ نماز جنازہ میں وفاقی وزراء اورعسکری حکام نے بھی شرکت کی۔
وزیراعظم نے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا جبکہ شہبازشریف نے شہید کیپٹن کے جنازے کو کاندھا بھی دیا۔
شہبازشریف نے کہا کہ شہادت کا رتبہ اللہ کسی کسی کو بخشتا ہے، کیپٹن فراز کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، قرآن گواہی دیتا ہے کہ شہید زندہ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گاؤں کا نام کیپٹن فراز الیاس شہید کے نام سے منسوب کردیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وطن کی خاطر جان دینے والوں کی قربانیاں کو فراموش نہیں کرسکتے، ارض پاک سے دہشت گردوں کو ختم کرکے دم لیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی آئی ای ڈی سے ٹکرا گئی تھی، جس کے نتیجے کیپٹن سمیت پاک فوج 7 جوان شہید ہوگئے تھے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی