Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

ملک میں عام انتخابات 11 فروری کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کو آگاہ کردیا

Published

on

الیکشن کمیشن نے انتخابات کے شیڈول سے سپریم کورٹ کو آگاہ کر دیا،وکیل الیکشن کمیشن  کے مطابق 29 جنوری کو حلقہ بندیوں سمیت تمام انتظامات مکمل ہو جائیں گے،11 فروی کو ملک بھر میں انتخابات ہوں گے۔

عام انتخابات 90 روز میں کرائے جانے کے کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے انتخابات کا شیڈول سپریم کورٹ کو پیش کر دیا۔

وکیل الیکشن کمیشن کے مطابق 29 جنوری کو حلقہ بندیوں سمیت تمام انتظامات مکمل ہو جائیں گے،11 فروی کو ملک بھر میں انتخابات ہوں گے۔

وکیل الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 3 سے 5 دن حتمی فہرستوں میں لگیں گے،5 دسمبر کو حتمی فہرستیں مکمل ہو جائیں گی۔

وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ 5 دسمبر سے 54 دن گنیں تو 29 جنوری بنتی ہے،انتخابات میں عوام کی آسانی کیلئے اتوار ڈھونڈ رہے تھے،4 فروی کو پہلا اتوار بنتا ہے جبکہ دوسرا اتوار 11 فروری کر بنتا ہے۔

وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم نے اپنے طور پر یہ فیصلہ کیا کہ 11 فروری والے اتوار کو الیکشن کروائے جائیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین