Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

حکومت فوری مستعفی ہو، نئے الیکشن کرائے جائیں، مولانا فضل الرحمان

Published

on

جےیو آئی (ف) کے امیر مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہئے فوری مستعفی ہوجائے اور الیکشن ازسرنوہونے چاہئیں۔

ملتان میں نیوز کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انتخابی نتائج پر جے یو آئی نے دوٹوک مؤقف اپنایا،پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ نہیں ہے،پی ٹی آئی کے ساتھ ذاتی دشمنی نہیں،2018 میں بھی پی ٹی آئی کے ساتھ ذاتی دشمنی نہیں تھی۔

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ دھاندلی کیخلاف ہم اپنی تحریک شروع کرچکے ہیں،دیگر جماعتیں بھی دھاندلی کیخلاف تحریک کا ارادہ رکھتی ہیں،اسمبلی انتہائی کمزور ہے،مجھے نہیں لگتا یہ ڈیلیور کرسکےگی،سب جانتے ہیں موجودہ اسمبلی مضبوط نہیں،اس وقت ملک میں حکومت ہے ہی نہیں۔

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو جس روز پریشانی ہوئی،حکومت کیلئے مسئلہ ہوگا،پیپلز پارٹی حکومت میں نہیں،ان کی مرضی تکلیف بڑھائیں یا کم کردیں،ہم نے آئین کے تحت حلف اٹھایا،جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں،گورنر اور وزیراعلیٰ میرے حلقے سے ہیں یہ میری خوش قسمتی ہے،ڈیرہ اسماعیل خان میں میرے مدمقابل دونوں افراد وزیراعلیٰ اور گورنر بنے،

انہوں نے کہا کہ ہم کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں،کسان اس وقت بہت زیادہ مظلوم ہیں،انہیں ہماری ضرورت ہے،کسانوں کے ساتھ جو ظلم ہوا ہے اس کی پوچھ گچھ ہونی چاہئے،حکومت کو چاہئے فوری مستعفی ہوجائے اور الیکشن ازسرنوہونے چاہئیں،کوئی کون ہوتا ہے جو مجھے وزیراعظم کی آفر کرتا ہے،عوام مجھے ووٹ دیں گے تو صدر اور وزیراعظم بنوں گا،یہ ذہنیت ختم کرنےکی ضرورت ہےکہ یہاں اسٹیبلشمنٹ کی مرضی کےبغیرکچھ نہیں ہوسکتا،فضل الرحمان

یہ کسی صورت نہیں ہوسکتا کہ اسٹیبلشمنٹ ملازم بھی ہو اور حاکم بھی ہو۔

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ اگر عوام نہ اٹھے تو ہم غلامی کی طرف بڑھتے رہیں گے،حکومتی اتحاد کے لوگ صرف عہدے انجوائے کریں گے،وہ کچھ نہیں کرسکتے،افسوس ہے سری نگر لینے کیلئے نکلے تھے،مظفرآباد ہاتھ سے نکل رہا ہے، ہم گھاٹے کا سودا کررہے ہیں،سب کچھ ضائع کررہےہیں،اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں وہ انتخابی عمل سے دور رہے،افغانستان وسط ایشیا کا گیٹ وے ہے،ہم نے کابل سے معاملات خراب کررکھے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین