Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

جنرل ریٹائرڈ قمر باجوہ اور فیض حمید کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے درخواست پر سماعت ملتوی

Published

on

سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور مختلف ایونٹس کو غلط بیان کرنے پر اندراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے شہری عاطف علی کی درخواست پر سماعت کی، جنرل قمر جاوید باجود کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

درخواست گزار نے آج کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی اور درخواست گزار کی جانب سے بتایا گیا کہ سینیر وکیل راجہ رضوان عباسی موجود نہیں۔

عدالت نے بغیر کاروائی آگے بڑھائے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

شہری نے جنرل باجوہ ، جنرل فیض و دیگر کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ اندراج کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین