Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

شوبز

ترک ڈرامہ سیریز کورولش عثمان کے ہیرو 7 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے

Published

on

ترک ڈرامہ سیریز کورولش عثمان میں مرکزی کرداراداکرنے والے ترک اداکاربوراک اوزچیویت معروف پرفیوم برانڈ کی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان آئینگے۔

ترکش سیریز کورولش عثمان میں مرکزی کرداراداکرنے والے عالمی شہرت یافتہ اداکار بوراک اوزچیویت 7اکتوبر(ہفتے)کو کراچی کے ایک مشہورمال لکی ون میں معروف برانڈ جے ڈوٹ کی پرفیوم لانچنگ کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

اس حوالے سے ترک اداکارنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پربھی تصویریں شئیر کی ہیں،جس میں انھوں نے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری دی ہے کہ وہ 7اکتوبرکو پاکستان آرہے ہیں۔

ترکیہ کے اداکار بوراک اوزچیویت کے مطابق وہ اس تقریب میں بطوربرانڈ ایمبیسڈرشریک ہونگے،واضح رہے کہ اس قبل بھی شہرہ آفاق ترک سیریز ارطغرل غازی کے مرکزی کرداروں کے علاوہ دیگرکئی ترکی اداکارپاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین