Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

حکومتی و سرکاری عہدیداروں کے اثاثے پبلک نہ کرنے پر آئی ایم ایف مایوس

Published

on

وفاقی حکومت صدر، وزیراعظم سمیت وفاقی و صوبائی وزرا، ارکان پارلیمنٹ اور سرکاری افسران کے اثاثوں کو پبلک کرنے میں ناکام،، آئی ایم ایف نے سخت برہمی کا اظہار کردیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان صدر، وزیراعظم، وفاقی وصوبائی وزرا، ارکان پارلیمنٹ اور سرکاری افسران سمیت سرکاری عہدہ رکھنے والوں اثاثے ظاہر کرنے پر اتفاق ہوا ہے  وفاقی حکومت نے ایک پورٹل بنانی تھی جس میں تمام سرکاری عہدہ رکھنے والوں کے اثاثے ظاہر کئے گئے ہیں تاہم اس ضمن میں حکومت نے تاحال کوئی پیش رفت نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان حکومت معاہدہےکے تحت پورٹل بنا کر اثاثوں کی تفصیلات عام کرنے کے پابند ہیں،آئی ایم ایف نے پاکستان کو اراکین کابینہ، ارکان پارلیمنٹ، افسران کے اثاثے عام کرنے کی ہدایت رکھی ہے، ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کی ہدایت پر افسران کے لیے ایک پرفارما بنایا تھا، اس پرفارما کے تحت بنک سرکاری افسران سے نئے اکاونٹ کھولتے وقت اثاثوں کی معلومات لینے کے پابند ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین