ٹاپ سٹوریز
متحدہ عرب امارات کی یقین دہانی پر آئی ایم ایف دوسری قسط جاری کرنے پر تیار، امارات 6 ارب ڈالر مدد کرے گا
متحدہ عرب امارات کے سفیر نے پاکستان کو درپیش ساڑھے 6 ارب ڈالر کے بیرونی فنانسنگ گیپ پر آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرادی۔ جس کے بعد پاکستان کو 71 کروڑ ڈالرز کی قسط دسمبر میں ملنے کا امکان ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کے اہم مرحلے پاکستان کو درپیش ساڑھے 6 ارب ڈالر کے بیرونی فنانسنگ گیپ کے معاملے پر آئی ایم ایف مشن چیف نے متحدہ عرب امارات کے سفیر سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق یو اے ای کے سفیر اور آئی ایم ایف مشن چیف کی ملاقات کے دوران پاکستان کیلئے بیرونی فنانسنگ گیپ پورا کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے سفیر نے آئی ایم ایف مشن چیف کو پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن پاکستان کی بیرونی فنانسنگ کیلئے تصدیق کررہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آخری دن ہے اور آئی ایم ایف مشن کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات کامیابی کے قریب ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن اور معاشی ٹیم تمام شعبوں میں مذکرات مکمل کر چکے ہیں، نگراں وزیرِ خزانہ شمشماد اختر نے آئی ایم ایف مشن سے پالیسی سطح کے مذاکرات مکمل کیے۔
ذرائع کے مطابق آج آئی ایم ایف مشن اور معاشی ٹیم کا ایم ای ایف پی ڈرافٹ تیار کیے جانے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف کے ساتھ بینکوں کے منافع پر 55 ارب روپے تک کا ونڈ فال ٹیکس لگانے پر اتفاق ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرط پر بینکوں کے منافع پر 40 فیصد تک ونڈ فال ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق بینکوں کے منافع پر ونڈ فال ٹیکس مالی سال 2021ء اور 2022ء کے لیے لگایا جائے گا، بینکوں کے منافع پر ونڈ فال ٹیکس لگا کر آئندہ ماہ وصولی کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق بینکوں پر ونڈ فال ٹیکس لگانے کے لیے فنانس بل میں ترمیم کی ضرورت نہیں، ونڈ فال ٹیکس لگانے کے لیے وفاقی کابینہ کی جانب سے منظوری ضروری ہے۔
وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان شرحِ سود مزید نہ بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔
آئی ایم ایف مشن اپنی سفارشات آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کو بھجوائے گا جس کی ایگزیکٹیو بورڈ سے منظوری کے بعد پاکستان کو 71 کروڑ ڈالرز کی قسط دسمبر میں ملنے کا امکان ہے
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی