Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

آئی ایم ایف قرض پروگرام پر آخری جائزہ مذاکرات نئی حکومت سے کرے گا، ذرائع

Published

on

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پاکستان کے ساتھ سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی آخری جائزہ رپورٹ کے لیے نئی منتخب حکومت کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ آئی ایم ایف نے جائزہ مشن کے لیے ابھی تک تاریخ طے نہیں کی۔

ذرائع  کا کہنا  ہے کہ موجودہ  قرض پروگرام  پرمزید بات  چیت نئی منتخب  حکومت سے ہوگی،آئی ایم ایف اپنا دوسرا جائزہ مشن 8 فروری کے الیکشن کےبعد پاکستان بھیجے گا۔

آئی ایم ایف 3 ارب ڈالر پروگرام  میں پاکستان کو 1.9 ارب ڈالر قرض  دے چکا ہے،آئی ایم ایف  نے دوسرے جائزے کیلئے شیڈول  کی تصدیق نہیں کی۔

جولائی میں آئی ایم ایف نے کہا تھا آخری جائزہ رپورٹ نئی حکومت کے ساتھ ہوگی۔

پاکستان  میں نئی حکومت فروری کے آخر تک اقتدارسنبھال لے گی۔موجودہ آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی پروگرام 12 اپریل کو ختم ہورہا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین