Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پرویز الٰہی پر دو مقدمات میں فرد جرم کی کارروائی 18 اپریل تک ملتوی

Published

on

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی عدم دستیابی کی وجہ سے اُن کے خلاف دو مختلف مقدمات میں آج بھی فرد جرم عائد نہیں ہوسکی۔اینٹی کرپشن کورٹ نے بھی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے مقدمے میں فرد جرم  کیلئے 18 اپریل کی تاریخ مقرر کی ہے جبکہ احتساب عدالت نے کک بیکس لینے کے ریفرنس پر فرد جرم عاٸد کرنے کیلئے کارروائی 18 اپریل تک ملتوی کر دی۔

اینٹی کرپشن کورٹ کے جج ارشد حسین بھٹہ نے پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے برعکس بھرتی کے مقدمے پر سماعت کی۔

عدالت نے پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی سمیت دیگر شریک ملزموں پر فرد جرم عائد کرنی تھی لیکن پرویز الہی کو پیش نہ کئے جانے کی وجہ سے فرد جرم عاٸد نہ ہوسکی۔

اڈیالہ جیل حکام نے پرویز الہی کی میڈیکل رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ کہ سابق وزیر اعلیٰ بیمار ہیں،ورش روم میں گرنے کی وجہ سے انہیں چوٹیں لگیں ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈاکٹروں نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو سفر نہ کرنے مشورہ دیا ہے۔

اُدھر احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے پرویز الہی سمیت دیگر ملزموں ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے ریفرنس پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر کارروائی ملتوی کر دی۔

عدالت نے ایک مرتبہ پھر ریفرنس پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی  18 اپریل تک ملتوی کر دی۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین