Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

9 مئی کے چار مقدمات کا جیل ٹرائل 6 جون سے شروع ہوگا

Published

on

انسداد دہشت گردی عدالت نو مئی کو پولیس گاڑیاں جلانے کے چار مقدمات کا 6 جون سے جیل ٹرائل شروع کرے گی. عدالت نے ملزموں کو باور کرایا ہے کہ جیل ٹرائل کا یہ مطلب نہیں کہ انصاف نہیں ہوگا.

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے پولیس گاڑیاں جلانے کے چار مخلتف مقدمات پر سماعت کی, سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عائشہ علی بھٹہ اور سابق ایم این اے روبینہ عدالت میں پیش ہوئے. عدالت نے اسی مقدمے ضمانت منظور ہونے کے باوجود پیش نہ ہونے والے ملزموں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے.

اعجاز چوہدری ٫ ڈاکٹر یاسمین راشد ٫ عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کو جیل سے پیش نہیں کیا گیا. ان کی پیشی ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگی. عدالت نے ضمانت پر پیش ہونے والے ملزموں کو 6 جون تک کوٹ لکھپت جیل میں طلب کر لیا اور قرار دیا کہ آئندہ سماعت پر ان مقدمات کا کوٹ لکھپت جیل میں ٹرائل ہو گا.

ملزموں کے وکلا نے جیل ٹرائل ہے بارے خدشات کا اظہار کیا جس پر عدالت نے باور کرایا کہ جیل ٹرائل کا مطلب یہ نہیں کہ انصاف نہیں ہو گا, فیصلے عدل اور انصاف سے,  عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جو لوگ بے گناہ ہیں اور جن کیخلاف کوئی ثبوت نہیں ان کو ڈرنے کی ضرورت نہیں, جیل میں ٹرائل زیادہ محفوظ رہتا ہے یہ یوم ڈیپارٹمنٹ اور حکومت کا فیصلہ ہے.

عدالت نے قرار دیا کہ جگہ کی کوئی بات نہیں عدالت تو مسجد اور پارک میں بھی ٹرائل مکمل کر سکتی ہے.

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین