Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

خیبرپختونخوا حکومت نے بلوچستان میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کے ورثا کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کردیا

Published

on

Balochistan is the battlefield of global conflict? Column Aslam Awan

خیبرپختونخوا حکومت نے بلوچستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں شہید ہونیوالے افراد کے ورثاءکیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کردیا ہے، متاثرہ خاندانوں کو شہداءپیکج کے تحت 10،10لاکھ روپے دیئے جائینگے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے گزشتہ روز بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں شہید کئے جانے والے افراد کیلئے خصوصی امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے شہداءکے ورثاءکیلئے 10،10لاکھ روپے امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ شمالی وزیرستان میں گزشتہ روز دھماکے میں شہید ہونیوالے افراد کو بھی امدادی پیکج دیا جائیگا۔

مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتی ہے،چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورنے حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر سخت رنج و غم کا اظہار کیا ہے، خیبرپختونخوا کی حکومت اور عوام ان جیسے واقعات کی رنج و الم سے بخوبی واقف ہیں، شہید ہونے والے افراد کے ورثاءکو تنہا نہیں چھوڑا جائیگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین