Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور بار نے عدالتوں میں پولیس کا داخلہ بند کر دیا

Published

on

لاہور بار ایسوسی ایشن نے  وکلاء کے خلاف کارروائیوں کے باعث ماتحت عدالتوں میں لاہور پولیس کا  داخلہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔۔صدر لاہور بار کا کہنا ہے آج  سے لاہور پولیس کے کسی اہلکار کو عدالت میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔

وکلا نے پولیس ملازمین کے ساتھ ساتھ سائلین کا بھی عدالتوں میں داخلہ بند کر دیا ہے، سائلین کو عدالت کے اندر نہیں جانے دیا جا رہا۔

سائلین کو اپنے کیسوں میں ہیش ہونے کیلئے مشکلات کا سامنا ہے، صدر لاہوربار کا کہنا ہے کہ آج  سے لاہور پولیس کے کسی اہلکار کو عدالت میں داخل نہیں ہونے دیں گے، پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وکلاء کے خلاف کارروائیاں روکی جائیں،گھروں پر چھاپے مارنے اور ہراساں کرنے سے روکا جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین