Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے ڈومیسٹک ورکرز ایکٹ 2019 پر عمل درآمد رپورٹ طلب کر لی

Published

on

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے پنجاب ڈومیسٹک ورکرز ایکٹ 2019 پر عمل درآمد کی عملدرآمد رپورٹ  کی رپورٹ طلب کر لی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے گھروں میں کام کرنے والے بچوں کی بازیابی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا،درخواست گزار خاتون نے پانچ کم سن بچوں کو بازیاب کرنے اور مالکان تنخواہیں دلوانے کے لیے رجوع کیا تھا۔

عدالت نے قرار دیا کہ دوران سماعت درخواست گزارعدالت سے غائب ہو گئی،عدالت بازیابی درخواست کو آئینی درخواست میں تبدیل کرتی ہے،15 سال سے کم عمر بچوں سے گھروں میں کام نہیں لیا جا سکتا،کم سن بچوں سے کام لینا پنجاب ڈومیسٹک ورکرز ایکٹ 2019 کی شق تین کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ چائیلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کو تین بچوں تیرہ سالہ علیشاہ،دس سالہ علی حیدر اور آٹھ سالہ گلشن کو اپنی تحویل میں رکھے،دیگر دو بچوں کو برآمد کر کے پیش کرئے،پنجاب حکومت کے متعلقہ سیکرٹری پنجاب ڈومیسٹک ورکرز ایکٹ 2019 ایکٹ پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کرئے اور مجاز آفیسر عدالت میں پیش ہو،عدالت نے سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین