Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیات کا موضوع نصابی کتب میں شامل کر نے کا حکم دے دیا

Published

on

The Lahore High Court sought assistance from the Attorney General on the petition against the election amendments

لاہور ہائیکورٹ نے کریکلم ٹیکسٹ بک بورڈ کو ماحولیات کے موضوع کو نصاب میں شامل کرنے اورسکول کے بچوں میں صفائی سے متعلق ہفتہ وار آگاہی مہم کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئے ایک  ہی نوعیت کی مختلف درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ سکولز میں ہفتہ وار صفائی مہم میں بچوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ اور بچوں کو ماحولیاتی آلودگی سے بچاو کیلئے حفاظتی تدابیر سے آگاہ کیا جائے عدالت نے متعلقہ سرکاری محکموں سے  احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے ماحولیاتی ٹربیونل کو واٹر کمیشن کے اقدام کیخلاف حکم امتناع جاری کرنے سے روک دیا۔عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ ٹولنٹن مارکیٹ نالے پر باڑ لگائی جائے۔

کمیشن نے بتایا کہ نالے پر باڑ لگانے کا کام شروع کردیا گیا اور ٹولنٹن مارکیٹ میں مری ہوئی مرغیوں کیلئے علیحدہ سرخ ڈرم رکھ دیئے گئے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جو بھی حکومت آتی ہے وہ اپنا کریڈٹ لیتی ہے۔ وزیر کو پتہ کچھ نہیں ہوتا افسر اپنا کریڈٹ کرکے بتا دیتے ہیں۔ کمیشن نے آگاہ کیا کہ ایگری کلچر اور محکمہ ماحولیات کے ساتھ مل کر گندم کی فصل کی باقیات جلائی گئیں۔

اس پر عدالت نے افسوس کا اظہار کیا اور ریمارکس دیئے کہ سب ملے ہوئے ہیں، پتہ نہیں اس ملک کا کیا ہوگا؟ عدالت میں یوم مئی پر سکول اور کالج کے بچوں میں صفائی مہم آگاہی کی رپورٹ پیش کی گئی۔

عدالت نے سرکاری وکیل کو  ماحولیات کے وزیر سے جوڈیشل ممبران کی میٹینگ کی ہدایت کر دی

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین