تازہ ترین
مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کو کالعدم قرار دے کر لاہور ہائیکورٹ نے اختیارات سے تجاوز کیا، سپریم کورٹ کا فیصلہ
سابق صدر مرحوم پرویز مشرف کیخلاف خصوصی عدالت کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیل پر سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے سولہ صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا، عدالت نے پرویز مشرف کی خصوصی عدالت کالعدم قرار دینے کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ غیر آئینی قرار دے دیا۔
عدالت نے کہا خصوصی عدالت کو کالعدم قرار دے کر لاہور ہائیکورٹ نے پورے عدالتی نظام کو نیچا دکھایا،خصوصی عدالت کی شق نو کے تحت ملزم کا ٹرائل غیر حاضری میں بھی ہوسکتا ہے،ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کو وہ ریلیف بھی دیا جو مانگا ہی نہیں گیا تھا،خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل صرف سپریم کورٹ میں ہی ہو سکتی ہے،پرویز مشرف کے ٹرائل کیخلاف سپریم کورٹ سے دو مرتبہ رجوع کیا گیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ججوں کو بادشاہوں کی طرح لامحدود اختیار نہیں ہوتے بلکہ وہ قانون کی حدود میں رہ کر فیصلے کرتے ہیں،ججوں کو غیر متزلزل خود مختار صوابدیدی اختیار حاصل نہیں ہوتے بلکہ وہ قانون کے محافظ ہوتے ہیں،ججز کو چاہیے وہ طے شدہ قانون اور اصول کے تحت فیصلے کریں،ججز کو ذاتی مفاد اور خواہشات کے بجائے طے شدہ عدالتی نظائر اور قانون کے مطابق فیصلے کرنے چاہئیں، سپریم کورٹ پی سی او کو غیر آئینی قرار دے چکی ہے،پرویز مشرف کیخلاف غداری کی شکایت اسلام آباد میں درج ہوئی تھی ۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی