Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

الیکشن ترامیم کے خلاف پٹیشن پر لاہور ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

Published

on

The Lahore High Court sought assistance from the Attorney General on the petition against the election amendments

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ایکٹ میں ترامیم کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیا ہے.

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست پر سماعت کی جس میں الیکشن ایکٹ میں ترامیم کو چیلنج کیا گیا ہے.

عدالت نے درخواست پر اٹارنی جنرل پاکستان کو بھی آئندہ سماعت پر معاونت کیلئے طلب کر لیا. عدالت نے درخواست آئندہ سماعت پر دستیاب بنچ کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی.

درخواست میں یہ اعتراض اٹھایا گیا کہ الیکشن ایکٹ میں ترامیم سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کو بے اثر کرنے کی گئی. سپریم کورٹ نے ایک فیصلہ دیا اور اس فیصلے پر عمل کرنے کے بجائے الیکشن ایکٹ میں ترامیم کر دیں گئیں.

درخواست میں یہ قَانونی نکتہ بھی اٹھایا گیا کہ الیکشن ایکٹ میں ترامیم کا اطلاق ماضی سے کیا گیا ہے اور قانون کے اصول کے تحت کسی قانون کا ماضی سے اطلاق نہیں کیا جا سکتا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن ایکٹ میں ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے. درخواست پر آئندہ سماعت 30 اگست کو ہوگی

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین