Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے حکام کو فواد چوہدری کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا

Published

on

The Lahore High Court sought assistance from the Attorney General on the petition against the election amendments

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جے آئی ٹی کے نوٹس کیخلاف درخواست پر تادیبی کاروائی سے روکتے ہوئے متعلعہ حکام کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت کی جس میں جے آئی ٹی کے نوٹسز کو چیلنج کیا گیا. سابق وزیر فواد چوہدری عدالت میں پیش ہوئے. دو رکنی بنچ نے استفسار کیا کہ دوسرے بنچ میں کونسی درخواستیں زیر سماعت ہیں. وکیل نے بتایا کہ ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی تھی جو درخواست خارج ہوگئی ہے.

دو رکنی بنچ نے وکیل سے پوچھا کہ جے آئی ٹی کن مقدمات میں بنی ہیں؟ وکیل نے بتایا کہ فواد چوہدری کیخلاف 36 مقدمات درج تھے اور ان سے اڈیالہ جیل میں ریمانڈ نہ تفتیش کی گئی اور مقدمے میں گرفتاری نہیں ڈالی. درخواست آئندہ سماعت عید کے بعد ہوگی.

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین