تازہ ترین
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طلبہ و طالبات میں موٹرسائیکلز تقسیم کرنے سے روک دیا
لاہور ہائیکورٹ نے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کےخلاف کیس کی سماعت کی،عدالت نےحکومت کو طلبہ میں موٹر بائیکس توسیم کرنے، پی ایچ اے اورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو صاف پانی استعمال کرنے سے روک دیا۔
جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی،واسا کے سینئر لیگل ایڈوائزر میاں عرفان اکرم ایڈووکیٹ،متعلقہ محکموں کے افسران اور لاء افسران عدالت میں پیش ہوئے۔
واٹر کمیشن اور سرکاری محکموں کی طرف سے احکامات پر عملدرآمد رپورٹس عدالت کو پیش کی گئیں۔
عدالت نے پی ایچ اے اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو صاف پانی استعمال کرنے سے روک دیا اور حکم دیا کہ واسا کے تعمیر کردہ بارشی پانی کے ذخیرے میں سے پانی استعمال کریں۔
عدالت نے دریا سے بھاری مشینری سے ریت نکالنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا اور کہا کہ محکمہ ماحولیات بھاری مشینری سے ریت نکالنے والوں کارروائی کرے۔
عدالت نے حکومت پنجاب کو طلباء میں موٹر سائیکلیں تقسیم کرنے سے روکتے ہوئے تفصیلی رپورٹ 13 مئی کو طلب کرلی،عدالت نے پیش کی گئی حکومتی پالیسی مسترد کر دی۔
عدالت نے کہا کہ جب تک نئی پالیسی نہیں بن جاتی موٹر سائیکلیں تقسیم نہ کی جائیں،سموگ اور ماحولیاتی آلودگی پہلے ہی بہت بڑھی ہوئی ہے،حکومت کو الیکٹرک بسوں کو فروغ دینا چاہئے،سکول اور کالجز کو بسیں فراہم کرنے سے ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا۔
سرکاری وکیل نے موٹر سائیکلوں کے بارے پالیسی پیش کی، عدالت کو بتایا گیا کہ طلباء میں ایک ہزار الیکٹرک اور 19 ہزار پٹرول موٹر سائیکلیں تقسیم کی جانا ہیں،حکومت نے بیس ہزار الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنا تھی،اب ایک ہزار الیکٹرک اور 19 ہزار پٹرول موٹر سائیکلیں تقسیم کی جانی ہیں۔
واٹر کمیشن نے کہا کہ موٹر سائیکلوں کی تقسیم سے ٹریفک اور ماحولیاتی آلودگی بڑھے گی۔عدالت نے پی ایچ اے سے نہر پر لائٹنگ اخراجات کی رپورٹ طلب کرلی اور ریمارکس دیے کہ نہر پر رنگ برنگی لائٹس کسی اور مقصد کیلئے لگائی گئی ہیں؟نہر پر رنگ برنگی لائٹس کی بجائے پودے بھی لگائے جا سکتے ہیں۔
عدالت نے فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کر دی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی