Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

پانچ سال نااہلی کا قانون آئین کے مطابق ہے، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ

Published

on

The Lahore High Court sought assistance from the Attorney General on the petition against the election amendments

لاہور ہائیکورٹ نے تاحیات نااہلی سے متعلق بڑا فیصلہ دیا ہے، لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ پانچ سال نااہلی کا قانون آئین کے مطابق ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے تاحیات نااہلی کے خلاف دائر درخواست خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے دس صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار نے تاحیات نااہلی کی مدت کو پانچ سال کرنے اقدام چیلنج کیا،تاحیات نااہلی کی مدت کو پانچ سال کرنے کا اقدام الڑا وائرس نہیں ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 232 کی شق دو آئین کے آرٹیکل 62 سے متضاد نہیں ہے،آئین کے آرٹیکل 8 کے تحت بنیادی حقوق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔

لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ پانچ سال نااہلی کا قانون آئین کے مطابق ہے،درخواست گزار نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 62 ایف ون کو سپریم کورٹ کا سات رکنی بینچ پہلے ہی تشریح کرچکا ہے۔

تاحیات نااہلی کو ختم کرکے نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کے اقدام کو شہری میاں شبیر اسماعیل نے چیلنج کیا تھا۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. khaleejuae

    اپریل 6, 2024 at 12:54 شام

    Simply desire to say your article is as surprising The clearness in your post is simply excellent and i could assume you are an expert on this subject Fine with your permission let me to grab your feed to keep up to date with forthcoming post Thanks a million and please carry on the gratifying work

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین