Uncategorized
تحریک انصاف کے 91 ارکان قومی اسمبلی کی فہرست تیار، آج الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جانے کا امکان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 91 اراکین قومی اسمبلی کی فہرست تیار کرلی جبکہ فہرست آج ہی الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جانے کا امکان ہے، اجلاس میں مخصوص نشستوں کے نوٹیفکشین کے ساتھ چیف الیکشن کمشنر سے استعفی کا بھی مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، عمر ایوب خان، شبلی فراز، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا اور شیخ وقاص اکرم اجلاس میں شریک تھے۔
اس کے علاوہ علی محمد خان، عاطف خان، شاندانہ گلزار، عون عباس پبی، محسن عزیز، فیصل سلیم، ہمایوں مہمند بھی اجلاس میں موجود تھے۔
اجلاس کے بعد تحریک انصاف و سنی اتحاد کونسل کے ارکان پارلیمنٹ نے احتجاجی مارچ کیا، مارچ میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، اسد قیصر، زرتاج گل ، حامد رضا اورط راجا ناصر عباس شریک ہوئے جبکہ ہاتھوں میں پلے کاررڈ اٹھائے اراکین نے نعرے بازی بھی کی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے اراکین قومی اسمبلی کی فہرست آج الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔
تحریک انصاف نے فہرست میں 91 اراکین قومی اسمبلی کو رکن ظاہر کیا جبکہ پی ٹی آئی کی فہرست صاحبزادہ حامد رضا اورفیصل امین گنڈا پور شامل نہیں۔
صاحبزادہ حامد رضا اور فیصل امین گنڈاپور نےانتخاب لڑتے سنی اتحاد کونسل کا ٹکٹ جمع کرایا تھا، فہرست میں تحریک انصاف کے 39 اور41 آزاد ارکان کے نام شامل ہیں۔
اجلاس میں شرکت کرنے سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے، جس طریقے سے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کو لایا جارہا ہے، پی ٹی آئی کے حق میں جو فیصلہ آیا ہے اس پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی جارہی ہے، ایڈہاک ججز کا مقصد سپریم کورٹ فیصلے پر اثر انداز ہونا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن ہوتے ہیں اور ان پر اعتراض آجاتا ہے، جس طریقے سے پی ٹی آئی کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اس پر پابندی لگنے والی ہے، ہم پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے کا جواب دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی طاقت کے سامنے کوئی چیز نہیں ٹھہر سکتی، پاکستان تحریک انصاف ایوان سمیت ہر جگہ موجود رہے، ایوان میں بھی رہے گی اور ایوان سے باہر بھی اپنے حق کے لیے پرامن احتجاج کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے بعد سب بدل چکا ہے، تحریک انصاف ہو گی اور اسی ایوان میں ہوگی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی