پاکستان
میٹرک کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، پنجاب ایجوکیشن بورڈ
پنجاب ایجوکیشن بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں میٹرک کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن (اے پی پی ایس اے) نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو خط لکھ کر امتحانات کم از کم ایک ماہ مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی۔
مرکزی صدرآل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن میاں شبیر احمد ہاشمی نے اپنے خط میں اسموگ کے منفی اثرات اور طلباء پر موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا حوالہ دیتے ہوئے امتحانات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔
تاہم پنجاب ایجوکیشن بورڈ نے واضح کیا ہے کہ امتحانات تاخیر کا شکار نہیں ہوں گے اور شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ میٹرک کے امتحانات یکم مارچ سے شروع ہونے والے ہیں۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی آئی ایس ای) لاہور نے بھی عارضی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔
متعلقہ حکام کے مطابق میٹرک کے امتحانات میں کسی بھی قسم کی تاخیر سے اعلیٰ سطح کے امتحانات کے شیڈول متاثر ہوسکتے ہیں۔
خیبر پختونخوا حکومت نے حال ہی میں 14 مارچ سے شروع ہونے والے ایس ایس سی (نویں اور دسویں جماعت) امتحانات ایک ماہ کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی