Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ہائیکورٹ ججز کے خط کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھایا جائے گا، پی ٹی آئی

Published

on

The leadership of PTI Lahore failed to mobilize the workers for the rally, they submitted their own arrests, party sources.

ہائی کورٹ ججز کے خط معاملے پر پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے موجودہ ججز پر مشتمل  جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔، سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا کہ اس خط کو قومی اسمبلی میں زیر بحث لایا جائے گا، پیر سے روزانہ کی بنیاد پر احتجاج شروع کرنے جا رہے ہیں، اتوار کو پشاور میں جلسہ کریں گے، پنڈی اور کراچی میں بھی جلسہ کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس میں کیے گئے اہم فیصلوں کے بارے میں اگاہ کرتے ہوئےروف حسن نے کہا کہ آج کور کمیٹی میٹنگ میں اہم  فیصلے ہوئے ہیں،معاملات حتمی مراحل میں داخل ہورہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف تبدیلی کی جنگ لڑتی رہے گی، ہم نے 15 نکاتی ایجنڈا منظور کیا ہے۔ ان نکات کا فوکس ہائیکورٹ ججز کا خط ہے۔

روؤف حسن نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ اور اور کے علاوہ دیگر فارمز پر بھرپور طریقے سے ردعمل دیں گے۔ ریاستی اداروں کی ساکھ تباہ ہوگئی ہے ،قانون اور آئین کے مطابق فیصلے نہیں ہورہے۔جلد از جلد جوڈیشنل کمیشن تشکیل دیا جائے جو سپریم کورٹ کے موجودہ ججز پرمشتمل ہو۔سپریم کورٹ جلد از جلد جوڈیشل کنونشن بلائے، یہ صرف 6 ججز کا معاملہ نہیں ہے یہ پاکستان کے ہر جج کی کہانی ہے ۔

رؤف حسن نے کہا کہ ہم پیر سے روزانہ کی بنیاد پر احتجاج شروع کرنے جارہے ہیں۔احتجاج پورے ملک میں ہوگا اور اسلام آباد میں خاص طور پر احتجاج کیا جائے گا ۔ ملکی اورغیرملکی میڈیا سے تعلقات مزید مضبوط کرنے جارہے ہیں ۔ہم قومی اسمبلی میں اس متعلق موشن بھی موو کرنے جارہے ہیں، اس خط کو قومی اسمبلی میں زیر بحث لایا جائے گا ۔

رؤف حسن نے کہا کہ اتوار کو پشاور میں جلسہ کریں گے، پنڈی اور کراچی میں بھی جلسہ کریں گے۔2 سال ہم نے ریاست کا جبر برداشت کیا اب پی ٹی آئی مختلف موڈ اپنانے جارہی ہے۔عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے اور ہم عوام کی خواہشات پر پورا اتریں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین