Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

قومی اسمبلی کے رواں سیشن تک طارق بشیر چیمہ کی رکنیت معطل

Published

on

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی رکنیت سیشن کے اختتام تک معطل کردی۔

اسپیکر نے طارق بشیر چیمہ کی رواں سیشن تک رکنیت معطلی کی قرارداد ایوان میں پیش کی جو منظور کرلی گئی۔

ایاز صادق نے کہا ہے کہ کل ایک واقعہ ہوا جس سے بہت سے ممبران کی دل آزاری ہوئی، اس حوالے سے متعدد ارکان مل کر بیٹھے اور شدید تشویش کا اظہار کیا۔

اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ طارق بشیر چیمہ کو معطل کرنے کا سب کا متفقہ فیصلہ تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں طارق بشیر چیمہ اور زرتاج گل کے درمیان تلخی ہوئی تھی۔

 

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین