تازہ ترین
جو جتنا جھوٹ بولے سوشل میڈیا پر اتنا بکے گا، میری اہلیہ کے متعلق خبر چلائی گئی وہ فل کورٹ میٹنگ میں بیٹھی تھیں، چیف جسٹس
سپریم کورٹ میں صحافیوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ جو جتنا زیادہ جھوٹ بولے گا اتناہی سوشل میڈیا پر بِکے گا،غلط خبریں چلائی گئیں کہ میری اہلیہ فل کورٹ میٹنگ میں میرے ساتھ بیٹھی ہوئی تھیں، کیا ہم سارا دن بیٹھ کر وضاحتیں جاری کرتے رہیں؟ کیا ایسی خبریں چلانے والوں کو نوٹس جاری نہیں ہونا چاہیے۔
صحافیوں کو ایف آئی اے نوٹسز کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس اٹارنی جنرل کو روسٹرم پر بلاتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا وکیل حیدر وحید والی درخواست کا کوئی پٹیشنر عدالت میں موجود ہے؟ کیا اس طرح کی درخواست عدالت کا غلط استعمال نہیں؟
جس پر اٹارنی جنتل نے جواب دیا کہ بالکل یہ پراسس کا غلط استعمال ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ کیا ایسی درخواستیں عدلیہ کی آزادی یقینی بناتی ہیں یا اسے کم کرتی ہیں؟ اس پٹیشن کے تمام درخواست گزاروں کو نوٹس کر کے طلب کیوں نہ کریں؟ جس پر اٹارنی جنرل نے درخواست گزاروں کو نوٹس کرنے کی حمایت کردی۔
چیف جسٹس نے پوچھا وکیل حیدر وحید کہاں ہیں؟ جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ وہ میڈیا ریگولیشن سے متعلق اپنی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا مگر وہ عدالت بھی نہیں آئے۔ کیا ان کی درخواست آزادی اظہار کو یقینی بناتی یا مزید روکتی؟ ان کے کیس میں درخواست گزار کون تھے؟ 2022 سے یہ درخواست کس بنیاد پر دائر تھی کیا ان کامقصد پورا ہو گیا؟ درخواست گزاروں میں کوئی چکوال، کوئی اسلام آباد کا تھا۔ کون سا مشترکہ مفاد تھا جو ان درخواستگزاروں کو ساتھ لایا تھا؟ میڈیا میں بڑی منتخب رپورٹنگ ہوتی ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اب یہ رپورٹ نہیں ہو گا یہ 6 درخواستگزار غائب ہو گئے، اسی لیے ہم نے کہا کہ ہم اپنا یوٹیوب چینل چلائیں گے۔
بیرسٹر صلاح الدین نے مؤقف اختیار کیا کہ عوامی مفاد کی درخواست واپس نہیں ہو سکتی۔ آرمی چیف کی توسیع سے متعلق ریاض حنیف راہی والی درخواست بھی واپس نہیں لینے دی گئی تھی۔
چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو مخطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں ایک کیس کو اوپن اینڈ شٹ کہوں تو وہ مطیع اللہ جان کیس کا ہے، آپ کے پاس اس واقعے کی ویڈیو ہے، حکومت اخبار میں اشتہار کیوں نہیں دیتی ان لوگوں کی تلاش ہے، اگر کچھ نہیں کرتے تو ایسا آرڈر آئے گا جو آپ کو پسند نہیں آئے گا۔
چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا زیادہ ری ٹوئٹس، لائیکس سے پیسے کمائے جارہے ہیں؟ بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ ہتک عزت کا قانون پاکستان میں اتنا مضبوط نہیں اس لیے یہ سب ہوتا ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ کیا صحافیوں نے اپنے ممبر کیخلاف کارروائی ؟ یہ سب ٹریڈ یونین بن گئی ہیں۔ ہم نے تو آپ کو اپنے ادارے میں کر کے دکھایا، آپ بھی کر کے دکھائیں۔
سپریم کورٹ نے میڈیا ریگولیشن والی پٹیشن کے درخواست گزاروں کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے فریقین سے تحریری دلائل بھی طلب کرلیے اور درخواست گزاروں کو نوٹس جاری کرکے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی