Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

بزنس

پی آئی اے کی نجکاری کا عمل شروع ہوتے ہی قومی ایئرلائن کے شیئرز کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

Published

on

پی آئی اے کی نجکاری کا عمل شروع ہوتے ہی قومی ایئرلائنز کے شیئر کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوگیا،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پی آئی اے کے شیئرز کی قیمت  میں 600 فیصد تک کا ریکارڈ اضافہ  ہوچکا ہے۔

پی آئی اے کی نجکاری میں پیش رفت پر سرمایہ کاروں کی پی آئی اے میں دلچسپی بڑھ گئی،پی آئی اے 600فیصد حصص میں اضافے سے اب تک کی ٹریڈنگ میں بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔

پی آئی اے کے شیئرز4روپے 50پیسے سے بڑھ کر27روپے تک ٹریڈ ہوئے،پی آئی اے کے شیئر میں گذشتہ 10دنوں کے دوران اضافہ دیکھنے میں آیا۔

مارکیٹ میں پی آئی اے پاکستان کا 17واں بڑا ٹریڈنگ حصص بن گیا،پی آئی اے میں اصلاحاتی عمل کے باعث بھی پی آئی اے کی حصص مارکیٹ میں اضافہ ہورہا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین