Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

قومی اسمبلی اجلاس 29 فروری کو ہوگا، حکومت نے حکمت عملی بنالی

Published

on

قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس بلانے کے لیے صدر مملکت کی جانب سے وزارت پارلیمانی امورکی سمری پر نہ انکار کیا گیا ہے نہ ہی ستخط کیے گئے۔صدر مملکت عارف علوی کی طرف سے اجلاس نہ بلانے کی صورت میں متبادل پلان تیار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق صدر 29 فروری تک اجلاس نہیں بلاتے تو بھی اجلاس 29 کو ہی ہوگا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی کو اس حوالے سے نگراں وزیراعظم کی طرف سے سمری بھی بھجوائی جاسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا شعبہ قانون سازی اس بارے آج سپیکر کو بریفنگ بھی دے گا، آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 2 کے تحت 29 فروری تک اجلاس ہونا آئینی تقاضا ہے، صدر 21 دن میں اجلاس نہ بلا کرآئینی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے۔

آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ صدر نئی قومی اسمبلی کے اجلاس کی سمری روک سکتا ہے، صدر مخصوص نشستوں کو بنیاد بنا کر بھی اجلاس نہیں روک سکتا، پنجاب اور سندھ اسمبلی کے اجلاس بلائے جاچکے ہیں گورنرز نے ایسی کوئی شرط نہیں لگائی، حکومت آئینی خلاف ورزی کی مرتکب نہیں ہوسکتی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین