Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عمران خان اور فیض حمید کا گٹھ جوڑ ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہا تھا، عطا تارڑ

Published

on

PTI, which is doing the politics of division, is in a state of disintegration, there is a war to take over the party, says Atta Tarar.

وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فیض حمید کا گٹھ جوڑ تھا،ملک کو سیاسی عدم استحکام کی جانب دھکیلا جارہا تھا،طالبان کو ملک میں واپس لاکر بسانے والے عدم استحکام کے ذمہ دار ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ سیاست کا مقصد عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے،نوازشریف کی قیادت میں خدمت کی سیاست کا سلسلہ جاری ہے،نوازشریف کی قیادت میں افہام و تفہیم کی سیاست کی کوشش کی،نوازشریف نے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کی بنیاد رکھی۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ نوازشریف نے جنوبی ایشیا کی پہلی موٹر وے بنائی،نوازشریف نے پنجاب میں بجلی بلوں پر رعایت کا اعلان کیا،نوازشریف نے اپنےدور میں عوام کیلئے آسانیاں پیدا کیں،نوازشریف کے اکنامک ریفارمز ایکٹ نے بزنس مین کو سہولت دی،ایز آف بزنس کے تحت پاکستان کا اکنامک ریفارمز ایکٹ آیا۔

وفاقی وزیرعطاتارڑ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 14 روپے کمی کی،بجلی کی قیمتوں پر بہت واویلا کیا جارہا تھا،مہنگائی اس دور میں ہوئی جب 190 ملین پاؤنڈ کا کیس ہوا،مہنگائی اس دور میں ہوئی جب توشہ خانہ کا کیس کھلا،عالمی مالیاتی جریدے کہہ رہے ہیں مہنگائی مزید کم ہوگی،نوازشریف کےدور حکومت میں مہنگائی 4 فیصد تھی،پی ٹی آئی کےدور حکومت میں مہنگائی کی شرح 22فیصد تھی۔

وفاقی وزیرعطاتارڑ نے کہا کہ فوج میں احتساب کا بہترین نظام موجود ہے،فوج اپنے معاملات کی شفاف تحقیقات کررہی ہے،بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید کا گٹھ جوڑ تھا،ملک کو سیاسی عدم استحکام کی جانب دھکیلا جارہا تھا،طالبان کو ملک میں واپس لاکر بسانے والے عدم استحکام کے ذمہ دار ہیں،خود احتسابی کا دائرہ کار مزید وسیع ہونا چاہئے۔

وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے سوال کیا کہ دہشت گردوں کو واپس کون لے کر آیا،کیا وہ بھی گٹھ جوڑ نہیں تھا،ملک کیخلاف جو سازشیں کرے گا اس کا انجام ایسا ہی ہوگا،بانی پی ٹی آئی نے ملک کا امن خراب کیا،انتشار پھیلایا،بانی پی ٹی آئی کا رابطہ بحال تھا،گٹھ جوڑ کے نتیجے میں جوڑتوڑ کی سیاست کی گئی،سازش کے سرغنہ بانی پی ٹی آئی اور سہولت کار فیض حمید تھے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ فیض حمید کی گرفتاری کے بعد ملک میں معاملات آگے چلے،ثاقب نثار ہوں یا کوئی بھی ہو معاملہ اب آگے بڑھے گا،مزید گرفتاریاں ہونے جارہی ہیں،بانی پی ٹی آئی نے قاضی فائزعیسیٰ کی اہلیہ کیخلاف ایک ریفرنس دائر کی تھا،ریفرنس کے بعد چیف جسٹس کی اہلیہ کو کٹہرے میں کھڑا کیا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین