Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

گدھا گاڑی چلانے والے امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد، کون ہو کیسے مقابلہ کرو گے؟ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

Published

on

سندھ ہائیکورٹ نے گدھا گاڑی چلانے والے امیدوار معشوق علی جانوری سمیت مسلم لیگ ن اور ق کے 4 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی سے متعقلق درخواستیں مسترد کردیں۔عدالت نے ریٹرننگ افسران اور الیکشن ٹریبیونل کے فیصلوں کو برقرار رکھا۔

سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کی عدالت میں الیکشن ٹریبیونل کے فیصلوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی، دوران سماعت عدالت نے مسلم لیگ ق کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی  ایس 76 سے امیدوار معشوق علی جانوری  کی الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن کے قواعد کے مطابق فارم پر کرنا نہیں آتا، ضوابط پورے نہیں ہوئے تو کیسے الیکشن لڑنے کی اجازت دیں؟

وکیل درخواستگزار نے کہا کہ معشوق علی آٹھویں پاس ہے اس سے فارم جمع کراتے وقت کچھ غلطیاں ہوئیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آٹھویں پاس ہو یا پی ایچ ڈی کررکھا ہو، اگر کسی مرحلے کا حصہ بننا ہے تو سارے قواعد پورے کرنا ہوں گے۔

چیف جسٹس نے امیدوار سے مکالمہ کرتے کہا کہ کون ہو؟ کیسے مقابلہ کرو گے؟

درخواست گزار نے جواب دیا کہ مسلم لیگ ق نے نامزد کیا ہے، حلقے کے عوام کی مدد سے الیکشن لڑرہا ہوں۔

عدالت کو بتایا گیا کہ پیشہ لکھا ہوا ہے کہ گدھا گاڑی چلاتا ہے اور کاغذات میں پستول بھی ظاہر کیا ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پستول کہاں سے آیا تمہارے پاس؟  اسی بینچ نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں سکینہ انور، حاجی امین مانا، محمد فاروق کی ٹریبیونل کے فیصلوں کے خلاف درخواستیں مسترد کرتے الیکشن ٹریبیونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین