Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

345 الیکٹورل ووٹ کی نمبر گیم پوری، کمیٹی برائے صدارتی الیکشن کی بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ

Published

on

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کی کمیٹی برائے صدارتی مہم کے اراکین کی ملاقات، کمیٹی اراکین بلاول بھٹو کو بریفنگ دی۔ صدارتی الیکشن کے لیے نمبر گیم پوری ہو گئی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے صدارتی مہم کمیٹی کے اراکین سید یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، سید خورشید شاہ اور سید نوید قمر نے ملاقات کی۔

کمیٹی نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کو بریفنگ دی کہ پارٹی کے صدارتی امیدوار کو مسلم لیگ ن، مسلم لیگ ق کے امیدواروں کی حمایت حاصل ہوگئی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری کو بلوچستان عوامی پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی بھی حمایت حاصل ہوگئی، ، پاکستان پیپلزپارٹی کی کمیٹی برائے صدارتی مہم کے اراکین کی ملاقات کے موقع پر شیری رحمان، قمر زمان کائرہ، سید غلام مصطفی شاہ اور چوہدری منظور بھی موجود تھے،ملاقات میں کہا گیاکہ صدارتی انتخابات کیلئے پی پی پی کا نمبر گیم پورا، آصف زرداری کیلئے اب تک 345 الیکٹورل ووٹوں کی حمایت حاصل ہوگئی۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین