صحت
لاہور کے ہسپتالوں میں نمونیا کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی
لاہور کے اسپتالوں میں نمونیا سے متاثرہ افراد کا رش بڑھ گیا ہے۔
اس حوالے سے سربراہ صوبائی پبلک ہیلتھ لیب ڈاکٹر حسنین جاوید نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ اسپتالوں میں نمونیا سے متاثرہ افراد کا رش ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ نزلہ، زکام، بلغمی کھانسی کا بر وقت علاج نہ ہونے سے نمونیا وباء کی شکل اختیار کر رہا ہے۔ نمونیا سے بچے اور بزرگ زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔
ڈاکٹر حسنین جاوید کے مطابق دل، گردے، شوگر اور جگر کے مریض قوتِ مدافعت کم ہونے کے باعث نمونیا کا شکار ہو رہے ہیں۔
انہوں نے ہدایت کی ہے کہ شہری سانس لینے میں دشواری پر فوری طور پر سینے کا ایکسرے اور خون ٹیسٹ کروائیں۔
سربراہ صوبائی پبلک ہیلتھ لیب کا کہنا ہے کہ بیماری کی صورت میں گرم مشروبات اور نیم گرم پانی کا استعمال زیادہ کریں۔
ڈاکٹر حسنین جاوید کا مزید کہنا ہے کہ خشک سردی اور اسموگ کے باعث نمونیا زیادہ پھیل رہا ہے۔
سربراہ صوبائی پبلک ہیلتھ لیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کا شمار ان 13 ممالک میں ہوتا ہے جہاں نمونیا ہر سال ہوتا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی