Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

عوام مشکل میں ہیں، آگے بڑھنا چاہئے،ہم چاہتے ہیں اب سیز فائر ہو، بیرسٹر گوہر

Published

on

Tehreek-e-Insaf has expressed reservations about Chief Justice Qazi Faiz Isa

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان کہتے ہیں کہ جمہوریت، معیشت اور عوام کو مشکل سے نکالنے کے لیے آگے بڑھنا چاہیے۔

نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا یہی وژن ہے کہ ملک اور فوج ہماری ہے۔ ملک کی خاطر سب کچھ بھلا کر آگے بڑھنا چاہیے۔ ہماری کوشش ہے کہ حالات بہتری کی طرف جائیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن صاف شفاف اور منصفانہ ہونا چاہیے۔ یہ بہت اہم انتخابات ہے اور ملک میں سیاسی مفاہمت ہونی چاہیے۔

بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کی پالیسی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ ہم کسی صورت تشدد نہیں چاہتے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اب سیز فائر ہو، ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے پاس دو تہائی اکثریت آئے گی۔ انتخابات کے بعد ہماری یہی کوشش ہوگی کہ ہم آگے بڑھ سکیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ہمارے حمایت یافتہ آزاد امیدوار جیت کر کہیں اور نہیں جائیں گے۔ اللہ نے چاہا تو ہم حکومت بھی بنائیں گے۔ ہم پارلیمان میں بیٹھیں گے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دن ووٹر گھر سے باہر نکلیں۔ اگر انتخابی دھاندلی کی کوشش کی جاتی ہے تو احتجاج لوگوں کا حق ہے، لیکن تشدد کا راستہ اختیار نہیں کرنا چاہیے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین