Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

ن لیگ نے الیکٹیبلز کے لیے دروازے کھول دیئے، دو تہائی اکثریت پارٹی قیادت کا ہدف

Published

on

مسلم لیگ (ن) نے ملکی سیاست میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے الیکٹیبلز کیلئےاپنے بند دروازے کھول دیئے، ن لیگ نے پنجاب بھر میں کروائے جانے والے سروے کے نتائج کی بنیاد پر الیکٹیبلز کو پارٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قیادت نے آئندہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی میں دوتہائی اکثریت کے حصول کو اولین ہدف قراردیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ایک سروے تھرڈ پارٹی کے ذریعے اسحاق ڈار کی نگرانی میں مکمل کروایا گیا، جس میں مجموعی طور پر 7 لاکھ سے زائد ووٹروں نے حصہ لیا، سروے کی بنیاد پر پنجاب کے مختلف اضلاع کے الیکٹیبلز کو پارٹی میں شمولیت کا گرین سگنل دیا گیا۔

چند دن پہلے مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے اجمل چانڈیا کی شمولیت الیکٹیبلز کے لئے دروازے کھولے جانے کے سلسلے کی پہلی کڑی تھی۔

 ہفتے کے روز سردار منصب ڈوگر، نظام الدین سیالوی اور آصف بھا سمیت دیگر رہنماؤں کو مسلم لیگ ن میں شامل کروایا گیا۔ آنے والے دنوں میں مزید الیکٹبلز کو مسلم لیگ ن میں شامل کروایا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے وفد نے شہید بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھی اور سابق ایم این اے علی نواز شاہ سے بھی ملاقات کی ہے۔

ن لیگی رہنما بشیر میمن کے مطابق ن لیگ کے وفد نے سابق ایم این اے میرپورخاص علی نواز شاہ کو ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی۔

بشیر میمن کا کہنا ہے کہ علی نواز شاہ کو آئندہ عام انتخابات میں ن لیگ کی ٹکٹ سے لڑنے کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علی نواز شاہ نے میرپورخاص کے عوام کی خدمت کی ہے۔ بشیر میمن نے بتایا کہ علی نواز شاہ نے جلد مثبت جواب دینے کا کہا ہے۔

ہمایوں سلیم 32 سال سے زائد عرصہ سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، تمام بڑے قومی اخبارات کے لیے خدمات انجام دینے کا اعزاز رکھتے ہیں، میگزین ایڈیٹر اور ایڈیٹر کی حیثیت سے کئی اداروں میں کام کرنے کے بعد ان دنوں سٹی چینل لاہور رنگ کے ڈائریکٹر نیوز ہیں۔ اردو کرانیکل کے لیے ہفتہ وار کالم لکھتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین