تازہ ترین
تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہ ملنے پر حکومت کا موقف سامنے آ گیا
خفیہ اداروں کے مطابق ترنول کا علاقہ حساس ترین ہے،کسی جماعت کو جلسہ کی اجازت دینا یہ انتظامیہ کا معاملہ ہے، وفاقی وزیر قانون
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے آج ہونیوالے جلسے کا این او سی معطل کیے جانے کے بعد حکومت کا مؤقف سامنے آگیا۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد کے علاقہ ترنول میں جلسہ کی اجازت دینا یا نہ دینا انتظامیہ کا معاملہ ہے۔
حافظ آباد میں میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کاکہنا تھا انتظامیہ اور خفیہ اداروں کی رپورٹ کے مطابق ترنول کا علاقہ حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام انتظامیہ ہائی الرٹ ہوتی ہے اور کسی جماعت کو جلسہ یا ریلی کی اجازت دینا یہ انتظامیہ کا معاملہ ہے، سیاسی جماعتوں کو بھی چاہیے کہ وہ ایسے فیصلے کریں جو انکے اپنے کارکنوں اور ملک کے مفاد میں ہوں۔
وزیر قانون نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ اور اسکے خلاف حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششیں جاری ہیں اور پاکستان دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن سٹیٹ بنا ہوا ہے اور افغان جنگ کے اثرات ابھی بھی موجود ہیں۔
وفاقی وزیر قانون کاکہنا تھا کہ جو سیاسی جماعتیں الیکشن جیت کر آئی ہیں۔ اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں صرف انکاآئینی حق ہے اور اسمبلی آنے والی سیاسی و پارلیمانی جماعتوں کو پہلے سے جمع کر وائی جانے والی لسٹ کے مطابق ہی مخصوص نشستیں مل سکتی ہیں۔
انکاکہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو جو مخصوص نشستیں دی گئی ہیں وہ 2002کے آئین اور انکی متناسب نمائندگی پر دی گئی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر قانون کاکہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کوآرٹیکل 17کے تحت بنیادی حق حاصل ہے کہ وہ ایک پارٹی سے دوسری پارٹی میں جائیں، دوسری سے تیسری پارٹی میں جائیں یا وہ اپنی پارٹی بنائیں یا اسے ختم کریں یہ ایک آئینی آزادی ہے یہ انکااور ریاست کا معاملہ نہیں یہ انکی اپنی شخصی آزادی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی