Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر دھماکے کی ابتدائی پولیس رپورٹ جاری

Published

on

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر گزشتہ رات ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پولیس نے جاری کر دی۔

پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دستی بم دھماکے میں 2 اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ دھماکے سے سابق چیف جسٹس کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سابق چیف جسٹس کے گھر دستی بم دھماکا 8 بج کر 40 منٹ پر ہوا، ثاقب نثار کے گھر کوئی سی سی ٹی وی کیمرا نہیں۔

پولیس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ثاقب نثار کی گلی سے بھی کوئی سی سی ٹی وی کیمرا نہیں مل سکا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی رہائش گاہ پر کریکر حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے تھے۔

نجی ٹی وی چینل سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ میں دھماکے کے وقت اہل خانہ کے ہمراہ گھر کے اندر موجود تھا، زور دار دھماکے کی آواز سن کے باہر آیا، گرنیڈ سے میرے گھر کو نشانہ بنایا گیا۔

ثاقب نثار نے بتایا کہ گرنیڈ دھماکے سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، لاہور پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے گھر پر سی سی ٹی وی نہیں لگا، میں جب چیف جسٹس تھا اس وقت بھی سی سی ٹی وی نہیں لگائے تھے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے اہلخانہ مکمل طور پر محفوظ ہیں جبکہ آئی جی پنجاب نے واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

واضح رہے میاں ثاقب نثار 31 دسمبر 2016 سے 17 جنوری 2019 تک چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پر فائز رہے۔

اس سے قبل آج کے روز ہی راولپنڈی میں اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر پر فائرنگ کی اطلاعات سامنے آئی تھیں تاہم بعد میں راولپنڈی پولیس نے تردید کرتے ہوئے کہاکہ نشے میں دھت ایک لڑکے نے ہوائی فائرنگ کی تھی اس کا کسی شخصیت سے تعلق نہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین