ٹاپ سٹوریز
پاکستان میں دہشتگردی کے لیے افغان شہر ننگرہار میں ٹریننگ کیمپ کی موجودگی کا انکشاف
پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سر زمین کے استعمال کے شواہد منظرِ عام پر آ گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے کئی بار افغان عبوری حکومت کو شواہد سے آگاہ کیا گیا، تاہم افغان عبوری حکومت خوارج کے خلاف ٹھوس اقدام کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہےکہ تیرہ میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش کرنے والا افغان شہری عبداللّٰہ ولد نثار گرفتار ہوا ہے، عبداللّٰہ کا کہنا ہے کہ اس کا تعلق افغان ضلع ننگر ہار ولایت کے ضلع لالپورہ سے ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ گرفتار افغان شہری عبداللّٰہ نے بتایا کہ اس نے دہشت گردی کی ٹریننگ اپنے آبائی شہر ننگر ہار میں حاصل کی۔
گرفتار افغان دہشت گرد عبداللّٰہ کا کہنا ہے کہ تربیت کے بعد مجھے پاکستان کے مختلف حصوں میں حملہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
عبداللّٰہ کے مطابق پاکستان پر حملے کرنے والے 34 افراد میں آئی ای ڈی کے ماہر بھی شامل تھے، پاکستان پر حملے کے لیے ان کے پاس وافر مقدار میں دھماکا خیز مواد موجود تھا۔
گرفتار افغان شہری عبداللّٰہ نے بتایا کہ ستارہ بانڈہ پر حملے میں 10 لوگ زخمی، 15 ہلاک اور باقی کمانڈر بھاگ گئے۔
گرفتار افغان دہشت گرد عبداللّٰہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ ساتھیوں کی ہلاکت کے بعد مجھے پاکستانی فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے پڑے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی