پاکستان
پچھلی حکومت نے سی پیک میں نقص نکالنے کی کوشش کی، دوست نما دشمنوں نے دوستی میں دراڑ کی کسر نہیں چھوڑی، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک کیلئے 5 جولائی 2013 میں ایم او یو پر دستخط ہوئے تھے، یہ پہلا ایم او یو ہے جس نے حقیقت کا روپ دھارا، پچھلی حکومت نے سی پیک میں نقص نکالنے کی کوشش کی، پاک چین دوستی میں دوست نما دشمنوں نے دراڑ ڈالنے میں کمی نہ چھوڑی۔
پاکستان اور چین کے مابین سی پیک کے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی ایک دہائی مکمل ہونے کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 2013 میں ن لیگ نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی، سرینہ ہوٹل میں نواز شریف کے ہمراہ چینی صدر سے ملاقات ہوئی تھی، چینی صدر نے نواز شریف کو دورہ چین کی دعوت دی اور وہیں سے سی پیک کے سفر کا آغاز ہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں سی پیک نے بے پناہ ترقی حاصل کی، سی پیک کے تحت ملک میں کئی ترقیاتی منصوبے شروع کیے، پاکستانی انجینئرز اور ورکرز نے دن رات محنت کرکے سی پیک کو کامیاب کیا، سی پیک شروع کرنے پرنواز شریف اور ان کی ٹیم کا شکر گزار ہوں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک کیلئے 5 جولائی 2013 میں ایم او یو پر دستخط ہوئے تھے، یہ پہلا ایم او یو ہے جس نے حقیقت کا روپ دھارا، ایم او یو کے بارے میں میرے خیالات سب جانتے ہیں، سی پیک انتہائی شفاف منصوبہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پچھلی حکومت نے سی پیک میں نقص نکالنے کی کوشش کی، پاک چین دوستی میں دوست نما دشمنوں نے دراڑ ڈالنے میں کمی نہ چھوڑی، پاکستان کے چین سے تعلقات خراب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک چین تعلقات کو دوبارہ پہلے جیسی دوستی کی صورت میں استوار کیا ہے، اتحادی حکومت نے مل کر پاک چین تعلقات کو دوبارہ بحال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ ہوچکا ہے، سعودی عرب اور یو اے ای نے مشکل میں ہمارا ہاتھ تھاما، خصوصی اکنامک زون بنائیں گے، زراعت کے شعبے میں پاک چین اشتراک آگے لے کر جائیں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی